ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پارلیمنٹ ہاؤز کے احاطہ میں سونیا اور راہل کی زیرقیادت اپوزیشن کامظاہرہ

پارلیمنٹ ہاؤز کے احاطہ میں سونیا اور راہل کی زیرقیادت اپوزیشن کامظاہرہ

Fri, 06 Apr 2018 16:21:08    S.O. News Service

نئی دہلی۔5؍اپریل (یو این آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی اور ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) کی چیرپرسن سونیا گاندھی کی قیادت میں دس سے زیادہ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے جمعرات پارلیمنٹ ہاؤز کے احاطے میں بینک گھوٹالے جیسے مختلف مسائل پر احتجاج کیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤزکے احاطے میں واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے بینک گھوٹالے ، کسانوں کے مسائل، تحریک عدم اعتماد، درج فہرست ذات و قبائل (انسداد مظالم) ایکٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے اور اس معاملے میں حکومت کے موقف نیز پبلک سیکٹر کی طیارہ سرویس کمپنی کی نجکاری جیسے مختلف مسائل پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کرنے والی اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں میں راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے علاوہ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملیکارجن کھرگے ، احمد پٹیل، کماری شیلجا، ترنمول کانگریس کے کلیان ونرجی، سماجوادی پارٹی کی جیہ بچن، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے ڈی راجہ ، دراوڈا منترا کژاگھم کے تریچی شیوا سمیت کئی اہم لوگ شامل تھے۔ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت پارلیمنٹ میں عوامی مفاد کے مسائل پر بحث کرانے سے بھاگ رہی ہے ۔ دھرنے میں شامل تمام اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے بدھ کو راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو اور لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن سے ملاقات کی اور کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں بحث اور تمام بل کو منظور کرانا چاہتا ہے۔


Share: